Okzaii

کھیرا

کھیرا ایک سبز رنگ کی سبزی ہے۔ کھیرا روزمرہ کی زندگی میں استعمال کی جانے والی سبزی ہے۔ کھیرے کے بے شمار فوائد ہیں۔ کھیرے کی ایک سو اقسام ہیں۔ کھیرے کی پہلی قسم قد میں لمبی ہوتی ہے۔ اور کھیرے کی یہ قسم تقریباً ہر موسم میں موجود ہوتی ہے۔ اور کھیرے کی ایک قسم چھوٹی اور گول ہوتی ہے۔ اس قسم کے کھیرے کو دیسی کھیرا بھی کہتے ہیں۔ دیسی کھیرے صرف موسم گرما میں لگتے ہیں۔ کھیرے کو ہم صلات کے طور پر کھاتے ہیں۔ کھیرا پوری دنیا میں بہت زیادہ مقدار میں کھایا جاتا ہے۔ کھیرا گرمیوں کا سپرفورڈ ہے۔ کھیرے کی تاثیر سرد اور نمی ہے۔ کھیرے میں معمولی کھاراپن موجود ہوتا ہے۔ کھیرے میں پانی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ کھیرے میں موجود پانی کی مقدار 94 فیصد ہے۔

Fresh Cucumber pic

کھیرا کے فوائد

کھیرا قدرت کا ایک تحفہ ہے۔ کھیرے میں بےشمار فوائد موجود ہیں۔ اگر جسم میں حرارت بڑھ جائے تو کھیرے کا استعمال بےحد مفید ہے۔ کھیرا ہمارے جسم میں گرمی کی شدت کو ختم کرتا ہے۔ کھیرا سب سے زیادہ نظام ہاضمہ کیلئے مفید غذا ہے۔ کھیرا کھانا جلدی ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ کھیرا معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ کھیرا معدے کی تیزابیت کو ختم کرتا ہے۔ کھیرا پیٹ اپھارہ ہونے سے بچاتا ہے۔ کھیرا معدے اور آنتوں میں موجود زہریلے فاضل مادوں کو جسم سے خارج کرتا ہے۔ کھیرا سینے کی جلن کو ختم کرتا ہے۔ کھیرا تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ لیکن وزن کم کرنے کیلئے کھیرے کو چھلکے سمیت استعمال کرنا چاہیے۔ کھیرا ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ کھیرا لبلبے کو طاقتور بناتا ہے۔ کھیرا جگر کیلئے بےحد مفید ہے۔ کھیرا جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ اور جگر میں موجود زہریلے فاضل مادوں کو کھیرا جسم سے نکالتا ہے۔ کھیرا جلد کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ کھیرا جلد کو سورج کی روشنی سے محفوظ رکھتا ہے۔ کھیرا چہرے سے جھریاں جھائیاں پھوڑے پھنسیاں داغ دھبے پمپل ایکنی مہاسے ختم کرتا ہے۔ اور کھیرا چہرے کو تروتازہ رکھتا ہے۔ کھیرا جسم میں موجود اندرونی زخم کو ٹھیک کرتا ہے۔ کھیرا جسم میں موجود سیل خراب نہیں ہونے دیتا ہے۔ اگر پیشاب میں قطرے آتے ہیں تو کھیرے کا استعمال کرنا چاہیے۔ اگر منہ سے بدبو آتی ہے تو کھیرے کا استعمال بےحد مفید ہے۔ کھیرا پیلے موشن یرقان کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے بےحد مفید ہے۔ کھیرا انسان کے اعصابی نظام کیلئے بےحد مفید ہے۔ کھیرا دل کو طاقتور بناتا ہے۔ کھیرا بلیڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ لیکن بلیڈپریشر کے مریض چھلکے سمیت کھیرے کا استعمال کریں۔ کھیرا کینسر کے مریضوں کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ کھیرا بالخصوص برسٹ کینسر یا آنتوں کے کینسر سے بچنے کیلئے لازمی استعمال کرنا چاہیے۔

کھیرا کے نقصانات

کھیرے میں بےشمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ کھیرے میں کچھ نقصانات بھی موجود ہوتے ہیں۔ کھیرا کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے کیونکہ کھیرے کے بعد پانی ہیضہ کرتا ہے۔ کھیرے میں ٹھنڈک زیادہ ہے۔ اگر ہمارے جسم میں حرارت پہلے سے ہی حد سے کم ہو تو کھیرے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کھیرے کا زیادہ استعمال نظام انہضام کو ڈسٹرب کرتا ہے۔ اگر جسم میں تیزابیت موجود ہو تو کھیرے کا زیادہ استعمال جگر کو ڈسٹرب کرتا ہے۔ کھیرا دیر سے ہضم ہوتا ہے۔ کھیرے کا زیادہ استعمال چہرے سفید کرتا ہے۔