Okzaii

پھول گوبھی

پھول گوبھی ایک بہترین موسمی سبزی ہے۔ ساگ موسم سرما میں بڑی تعداد میں دستیاب ہوتی ہے۔ پھول گوبھی کا مزاج سرد اور خشک ہے۔ پھول گوبھی کا استعمال کئی صدیوں سے دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔ پھول گوبھی دیکھنے میں بےحد خوبصورت سبزیوں میں سے ایک ہے۔ پھول گوبھی بلکل پھول کی شکل کی سبزی ہے۔ پھول گوبھی میں اوپر سفید رنگ کا پھول ہوتا ہے جس کو بطور غذا استعمال کیا جاتا ہے اور پھول گوبھی کے نیچے سبز حصہ موجود ہوتا ہے جس کو پھیک دیا جاتا ہے۔ پھول کوبھی کھانے میں بے حد ذائقہ دار سبزی ہے۔ پھول گوبھی کو ابال کر تل کر پکا کر کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پھول گوبھی کو گوشت اور مختلف سبزیوں کے ساتھ بھی پکا کر کھایا جاتا ہے۔ پھول گوبھی میں معمولی سی مٹھاس موجود ہوتی ہے اس لئے پھول گوبھی کو کچا بھی کھایا جاتا ہے۔

Fresh cauliflower pic

پھول گوبھی کے فوائد

پھول گوبھی میں بے شمار فوائد موجود ہوتے ہیں۔ اگر جسم میں حرارت بڑھ گئی ہو تو پھول گوبھی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ پھول گوبھی میں ٹھنڈک موجود ہوتی ہے۔ پھول گوبھی خون میں موجود زہریلے مادے خارج کرتی ہے اور خون کو صاف کرتی ہے۔ پھول گوبھی کینسر کے مریضوں کیلئے بےحد مفید ہے۔ پھول گوبھی کینسر ہونے سے بچاتی ہے۔ پھول گوبھی خون کو برے اثرات سے بچاتی ہے۔ پھول گوبھی گردے کی پتھری ہو ختم کرنے کیلئے معاون ثابت ہوتی ہے۔ پھول گوبھی گردوں کو صاف کرتی ہے اور پھول گوبھی گردوں کو طاقت فراہم کرتی ہے۔ پھول گوبھی مثانے کی کمزوری کو دور کرتی ہے۔ پھول گوبھی کے استعمال سے پیشاب زیادہ آتا ہے اور پھول گوبھی پیشاب کی جلن کو ختم کرتی ہے۔ پھول گوبھی بواسیر کے مریضوں کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ پھول گوبھی بلغم کو ختم کرتی ہے۔ پھول گوبھی مسوڑوں کو مضبوط بناتی ہے۔ اور دانتوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مفید ہے۔ پھول گوبھی جلد کیلئے بےحد مفید ہے۔ پھول گوبھی جلد کو چمکدار بناتی ہے۔ پھول گوبھی چہرے کو صاف رکھتی ہے اور چہرے پر موجود پھوڑے پھنسیاں ختم کرتی ہے۔ پھول گوبھی معدے کیلئے ایک عمدہ غذا ہے۔ جن افراد کا ہمیشہ معدہ خراب رہتا ہے پھول گوبھی ان کیلئے بہترین دوا ہے۔ پھول گوبھی ہاضمے کو بہتر بناتی ہے۔ پھول گوبھی جسم سے بری چربی کو ختم کرتی ہے اور پھول گوبھی کی سب خاص بات یہ ہے کہ یہ موٹو کو پتلا اور پتلوں کو موٹا کرتی ہے۔ پھول گوبھی میں کئی اندرونی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔

پھول گوبھی کے نقصانات

پھول گوبھی میں بے شمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ پھول گوبھی کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ اگر جسم میں تیزابیت موجود ہو تو پھول گوبھی کا استعمال ممنوع ہے۔ پھول گوبھی کا زیادہ استعمال نظام انہضام پر دباؤ کو بڑھاتا ہے۔ پھول گوبھی کو گرم گوشت کے ساتھ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ پھول گوبھی کو آلو کے ساتھ کھانا نقصان دہ ہے۔ اگر سرخی مائل پیشاب آتا ہے تو پھول گوبھی کا استعمال ممنوع ہے۔ پیریڈ میں لڑکیوں کیلئے پھول گوبھی کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ سینے کی جلن میں پھول گوبھی کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر کھبراہٹ بےچینی محسوس ہوتی ہو تو پھول گوبھی کا استعمال فائدہ نہیں پہنچاتا۔ ٹی.بی نزلہ زکام میں پھول گوبھی کا استعمال فائدہ نہیں پہنچاتا اور بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔