Okzaii

میتھی

میتھی ایک بہترین موسمی سبزی ہے۔ میتھی موسم سرما میں بڑی تعداد میں دستیاب ہوتی ہے۔ میتھی کی تاثیر گرم اور خشک ہوتی ہے۔ میتھی ایک بہترین غذا بھی ہے اور بہترین دوا بھی۔ میتھی کو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ میتھی کو دنیا بھر میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ میتھی بہت لزیز سبزی ہے۔ میتھی کی بےشمار اقسام موجود ہیں اور میتھی کی ہر قسم ہی بہت زیادہ کھائی جاتی ہے۔ میتھی کا آبائی وطن ایتھوپیا اور مشرقی یورپ ہے۔ لیکن میتھی کا سب سے زیادہ استعمال برِصغیر (پاک و ہند) میں ہوتا ہے۔ میتھی کو مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ میتھی کو گوشت کے ساتھ ملا کر پکانا پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ میتھی کو آلو اور پالک کے ساتھ ملا کر بھی پکایا جاتا ہے۔

Fresh fenugreek pic

میتھی کے فوائد

میتھی میں بےشمار فوائد موجود ہوتے ہیں۔ اگر جسم میں حرارت کم ہوگئی ہو تو میتھی کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ میتھی جسم میں حرارت کو بڑھاتی ہے۔ میتھی دماغ کیلئے بےحد مفید ہے۔ میتھی اعصابی نظام کو طاقتور بناتی ہے۔ میتھی یادداشت کو بہتر بناتی ہے۔ میتھی نظام انہضام کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ میتھی بدہضمی کو دور کرتی ہے۔ میتھی بھوک لگاتی ہے۔ میتھی کے استعمال سے معدے اور آنتوں کی سوزش دور ہوتی ہے۔ معدے اور بڑی آنت کو دیگر آلائشوں سے پاک رکھتی ہے۔ میتھی معدے کے السر کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ میتھی قبض کشا ہے۔ میتھی دل اور نظام دوران خون کیلئے بےحد مفید ہے۔ میتھی دل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ میتھی خون کو صاف کرتی ہے اور میتھی خون کو طاقت فراہم کرتی ہے۔ میتھی گردے اور سانس کی نالی میں موجود نقصان دہ آلائشوں کو ختم کرتی ہے۔ میتھی بلغم کو جسم سے خارج کرتی ہے۔ کھانسی اور دمے کے مریضوں کیلئے میتھی کے پتوں کا جوشاندہ بےحد مفید ہے۔ میتھی جسم میں موجود گندے مواد کو جسم سے خارج کرتی ہے۔ میتھی جسم میں موجود اندرونی اور بیرونی ورم کو ختم کرتی ہے۔ میتھی پٹھا ہوا گوشت ٹھیک کرتی ہے۔ میتھی جسم میں موجود بادی کو دور کرنے کیلئے مفید ہے۔ میتھی قبض کشا ہے۔ اور میتھی تھکاوٹ کا شکار مریضوں کیلئے بےحد مفید ہے۔ میتھی مثانے کو طاقت فراہم کرتی ہے۔ اور میتھی کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔ میتھی کے علاوہ میتھی کے بیج بھی مختلف بیماریوں میں دوا کے متبادل ہیں۔ جگر کے مریضوں کیلئے میتھی کے ساتھ میتھی کے بیج بھی بےحد فائدہ مند ہیں۔ میتھی کے بیج کے استعمال سے خون میں شوگر معمول پر رہتی ہے۔ اور گلوکوز اور کولیسٹرول لیول میں کمی ہوتی ہے۔

میتھی کے نقصانات

میتھی میں بے شمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ میتھی کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ اگر جسم میں حرارت بڑھی ہوئی ہے تو میتھی کا استعمال نقصان دہ ہے کیونکہ میتھی جسم میں حرارت پیدا کرنے کے ساتھ روکتی ہے۔ میتھی کے زیادہ استعمال سے پسینے میں بدبو پیدا ہوتی ہے۔ میتھی گیس پیدا کرتی ہے۔ میتھی کا زیادہ استعمال دل پر دباؤ بڑھاتا ہے اگر دل پر دباؤ پہلے ہی بڑھا ہوا ہو تو میتھی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ میتھی کے نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔