Okzaii

خربوزہ

خربوزہ ایک بہترین موسمی پھل ہے۔ خربوزے میں جو فائدے موجود ہیں وہ کسی دوسرے پھل میں موجود نہیں ہیں۔ خربوزے کی تاثیر سرد اور نمی مائل ہوتی ہے۔ خربوزہ دنیا کے بیشتر ممالک میں سستا پھل ہے۔ خربوزے کا شربت بھی بناتا جاتا ہے۔ خربوزے کا شربت بے حد ذائقہ دار اور فائدہ مند ہوتا ہے۔ خربوزہ کھانے کا سب سے بہترین وقت دوپہر کا ہے۔ مسلمان رمضان کے مہینے میں خربوزہ کو بےحد شوق سے بہت زیادہ کھاتے ہیں۔ کیونکہ خربوزہ ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے سکون مہیا کرتا ہے۔ خربوزہ کے بیج بھی کھائے جاتے ہیں۔ اور خربوزے کے بیج بالخصوص دماغ کیلۓ بےحد مفید غذا ہے۔ گرم علاقے کے لوگوں کو ہر سال خربوزہ لازمی استعمال کرنا چاہیے۔

Fresh walnuts pic

خربوزہ کے فوائد

خربوزے میں بےشمار فوائد موجود ہوتے ہیں۔ خربوزہ جسم میں حرارت پیدا کرنے کے ساتھ جسم سے خارج کرتا ہے۔ خربوزہ جسم میں اضافی حرارت کو بڑھنے نہیں دیتا ہے اور نہ ہی حرارت کو کم کرتا ہے۔ خربوزہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ فائدہ مند ہے۔ خربوزہ دل اور خون کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔ خربوزہ دل کے دورے سے بچاتا ہے اور خربوزہ دل کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے۔ خربوزہ بلیڈپریشر کے مریضوں کیلئے بےحد مفید ہے کیونکہ خربوزہ بلیڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ حد سے زیادہ گاڑھا خون جسم کیلئے نقصان دہ ہے خربوزہ خون کو پتلا کرتا ہے۔ خربوزہ خون میں موجود فاضل مادوں کو جسم سے خارج کرتا ہے اور خربوزہ خون کو صاف رکھتا ہے۔ خربوزہ جگر کیلئے فائدہ مند غذا ہے۔ خربوزہ جگر میں موجود زہریلے مادے خارج کرتا ہے اور خربوزہ جگر کو ایکٹیو کرتا ہے۔ خربوزہ رطوبات کو خارج کرتا ہے۔ خربوزہ کینسر کے مریضوں کیلئے بےحد مفید ہے۔ خربوزے کے استعمال سے کینسر کے خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔ خواتین کے مخصوص امراض میں خربوزہ کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ خربوزہ کم عمر کی بچیوں کے لئے بہترین غذا ہے۔ خربوزہ نظر کی روشنی کو تیز کرتا ہے۔ خربوزہ معدے کو صحت مند رکھتا ہے۔ خربوزہ معدے کی تیزابیت اور جلن کا خاتمہ کرتا ہے۔ خربوزہ پیٹ میں موجود گرمی کو دور کرتا ہے۔ خربوزہ پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ خربوزہ کیس اور سینے کی جلن کو ختم کرتا ہے۔ کان کا پردہ کمزور ہو یا کان میں درد رہتا ہو تو خربوزہ کان کی تمام بیماریوں میں مبتلا افراد کیلئے معاون ثابت ہوتا ہے۔ گردے کے مریضوں کیلئے خربوزہ بہترین غذا ہے۔ خربوزہ گردے کو ایکٹیو کرتا ہے۔ اگر گردے فیل ہونا شروع ہوجائے تو خربوزے کا استعمال گردوں کو صحت مند بناتا ہے۔ خربوزہ مثانے اور گردے کی پتھری میں مفید ہے۔ گلے کی خراش اور گلے کی سوجن میں خربوزہ بےحد مفید ہے۔ حد سے زیادہ پسینہ آتا ہو تو خربوزے کا استعمال کرنا چاہیے۔ خربوزہ جسم میں موجود کمزوری اور بےچینی کو دور کرتا ہے۔ خربوزہ جسم کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ خربوزہ جسم میں موجود گندے مواد کو جسم سے خارج کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اور خربوزہ انسانی صحت کو قابل رشک بناتا ہے۔ خربوزہ جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔ خربوزہ چہرے پر موجود پھوڑے پھنسیاں داغ دھبے جھریاں جھائیاں ختم کرتا ہے۔ اور خربوزہ چہرہ صاف کرتا ہے۔

خربوزہ کے نقصانات

خربوزے میں بے شمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ خربوزے کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد خربوزے کا استعمال بلکل نہ کریں۔ خربوزے کو اعتدال میں رہ کر استعمال کرنا چاہیے۔ زیادہ مقدار میں خربوزے کا استعمال نظام انہضام کو کمزور کرتا ہے۔ خربوزے کو خالی پیٹ نہ کھائیں خربوزے کا خالی پیٹ استعمال نظام انہضام کو ڈسٹرب کرتا ہے۔ پھیکا خربوزہ بےحد نقصان دہ ہے کیونکہ پھیکا خربوزہ معدے میں بوجھ کا باعث بنتا ہے۔ رات کے کھانے کے بعد خربوزہ نہیں کھانا چاہیے۔ اور خربوزہ کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پئیں۔ برسات کے موسم میں خربوزے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔