Okzaii

تل

تل ایک بے حد فائدہ مند غذا ہے۔ تل کا شمار خشک میوہ جات میں ہوتا ہے۔ تل کی تاثیر گرم اور نمی ہے۔ تل کو سردیوں کی سوغات کہتے ہیں۔ تل میں دودھ سے زیادہ کیلشیم ہوتا ہے۔ تل کو سردی میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ تل میں پروٹین گوشت کے متبادل ہوتا ہے۔ تل دو رنگ سیاح اور سفید میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن ان دونوں میں موجود فوائد یکساں ہوتے ہیں۔ تل بےحد ذائقہ دار خشک میوہ جات ہیں۔ تل کا ذائقہ میٹھا نمکین اور پھیکا مکس ہوتا ہے۔ تل کے فوائد اور ذائقہ دار ہونے کی وجہ سے لڈو ٹکیا اور سردیوں کی مختلف چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ تل کے سستے ہونے باعث اس کو سردیوں میں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ تل کا تیل بھی بنایا جاتا ہے۔ تل کا تیل بالوں کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تل کے تیل کے دوسرے استعمالات بھی ہیں۔

Fresh sesame pic

تل کے فوائد

تل میں بےشمار فوائد موجود ہوتے ہیں۔ تل حرارت کو جسم میں پیدا کرنے کے ساتھ تل حرارت کو جسم سے خارج کرتا ہے۔ اگر ٹیومر کی وجہ سے خون آتا ہے تو تل بہترین غذا ہے۔ تل دماغ کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ تل اعصاب کو مضبوط کرتا ہے۔ جن افراد کا دماغ درست کام نہیں کرتا ایسے افراد کو تل کا استعمال کرنا چاہیے۔ تل دماغ کو بہتر کرتا ہے اور تل حافظہ کو تیز کرتا ہے۔ تل نظر کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ اور تل کے استعمال سے عینک اتر جاتی ہے۔ تل میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں اور دانتوں کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔ تل پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ تل کمر اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔ کمر کے نچلے حصے کے درد میں مبتلا افراد کو تل کا استعمال کرنا چاہیے۔ تل جسم پر موجود زخموں کو مندمل کرتا ہے۔ تل ہمارے جسم میں نئے خلیے بناتا ہے۔ تل خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ تل بواسیر کے مریضوں کیلئے بےحد مفید ہے۔ تل جگر پر دباؤ بڑھاتا ہے۔ اور تل پیلیا اور کالاپیلیا کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ تل معدے کو کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تل معدے کے السر کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر حاملہ خاتون کو آخری مہینوں میں تل کا استعمال کرائیں تو نارمل ڈلیوری ہوگی اور بچہ اور دونوں کی جان محفوظ رہے گی۔ اگر حاملہ خاتون حمل کے شروع کے تین ماہ تک کا استعمال کرتی ہو تو بیٹی پیدا ہوگی۔ اور بیٹے کی خواہش والے تل کا استعمال شروع کے تین ماہ تک نہیں کریں۔ جن کا بچہ پیدا ہوا ہے وہ تل استعمال کریں تل ان کی جسمانی کمزوری کو دور کرنے کیلئے مفید ہے۔ تل خواتین کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ جو بچے نید میں پیشاب کرتے ہیں انہیں تل کا استعمال کرائیں۔ وہ بزرگ جنہیں پیشاب رک کر آتا ہے ان کیلئے تل بےحد مفید ہے۔ تل جسم پر موجود اضافی چربی کو دور کرتا ہے۔ تل چھوٹے غدود کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ تل میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کی حفاظت کرتے ہیں۔ تل جلد پر موجود ہر طرح کی خارش کو ختم کرتا ہے۔ تل چہرے کو خوبصورت بناتا ہے۔ تل چہرے کی جھریاں ختم کرتا ہے۔ تل کا تیل بالوں کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ تل کے تیل سے سر کے بال سفید نہیں ہوتے۔ تل کا تیل بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ اگر کلر لگانے سے سر میں خارش پیدا ہوتی ہے تو تل کا تیل استعمال کرنے سے سر کی خارش کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

تل کے نقصانات

تل میں بےشمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ تل کے کچھ بھی ہوتے ہیں۔ اگر جسم میں حرارت بڑھ جائے تو تل کا استعمال نہیں کریں۔ کیونکہ تل بہت زیادہ گرم ہوتے ہیں۔ گرم مہینوں میں تل کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ تل کے استعمال کا بہترین وقت سردیاں ہیں۔ گرم علاقوں میں زیادہ تل نہیں کھانے چاہیے۔ تل کھانے سے غمگین جذبات بنتے ہیں۔ یرقان اور پیلے یرقان میں تل کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ تل کے زیادہ استعمال سے پیشاب پیلا زرد آتا ہے۔ سرطِ نزال میں تل نہیں کھانے چاہیے۔ موٹاپے کے شکار افراد تل کو دودھ کے ساتھ استعمال نہیں کریں کیونکہ یہ وزن بہت تیزی سے بڑھاتا ہے۔