Okzaii

بادام

بادام ایک بے حد فائدہ مند غذا ہے۔ بادام کا شمار خشک میوہ جات میں ہوتا ہے۔ بادام کی تاثیر گرم اور تر ہے۔ بادام میں 75 فیصد نمی اور 25 فیصد حرارت موجود ہوتی ہے۔ بادام سردیوں کی سوغات کہلاتا ہے۔ بادام پوری دنیا میں بہت شوق سے کھائی جانے والی غذا ہے۔ بادام کو سردی میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ بادام کو کھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ایک کپ پانی میں رات کو بادام بھگائیں۔ اور صبح بادام کو پانی میں سے نکال کر کھالیں۔ بادام کا چھلکا اتار کر کھانا بہتر ہے اور بادام کو بھگا کر کھانے سے بادام کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ دنیا میں بادام کی کئی اقسام ہیں۔ لیکن پاکستان کا بادام بےحد ذائقہ دار اور فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ بادام پوری دنیا میں برآمد کیا جاتا ہے اور یہ بادام بہت مہنگا بہت ہوتا ہے۔ بادام کی ایک قسم امریکن بادام بھی ہیں۔ امریکن بادام میں 10 فیصد بھی غذائیت نہیں ہوتی۔ اور امریکن بادام قیمت میں سب سے سستا ہوتا ہے۔بادام کا تیل بھی بنتا ہے۔ اور یہ تیل بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

Fresh Almond pic

بادام کے فوائد

بادام میں بے شمار فوائد موجود ہیں۔ اگر حرارت حد سے زیادہ بڑھ گئی ہو تو بادام کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ جسم کے اندرونی مسائل جو حرارت بڑھنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں بادام ان مسائل سے ہماری حفاظت کرتا ہے۔ بادام جگر کیلۓ بےحد مفید ہے۔ بادام جگر کو طاقت دیتا ہے۔ بادام جگر پر دباؤ کو کم کرتا ہے۔ بادام کے استعمال سے جگر کو کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بادام ٹی.بی کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ بادام ٹی.بی میں آرام دیتا ہے۔ بادام پھیپھڑوں میں موجود اندرونی زخم کو ٹھیک کرتا ہے اور بادام پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔ بادام جلن دار کھانسی میں مفید ہے۔ ناک میں سے پانی آتا ہو ناک میں جلن ہوتی ہو گلے میں خراش ہو تو بادام کا استعمال کرنا چاہیے۔ بادام سب سے زیادہ فائدہ ہمارے دماغ کو پہچاتا ہے۔ بادام دماغ کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ بادام حافظہ کو بہتر بناتا ہے۔ بادام ہمارے دماغ کی نشوونما کرتا ہے۔ بادام ہمارے دماغ کو کمپیوٹر کے جیسا تیز کرتا ہے۔ بادام ہمارے دل کیلۓ ایک بہترین غذا ہے۔ بادام دل کی حفاظت کرتا ہے۔ بادام شریانیں بند نہیں ہونے دیتا ہے۔ بادام دل کے دورے سے بچاتا ہے۔ بادام دل کو مضبوط کرتا ہے۔ دل کی گھبراہٹ کو دور کرتا ہے۔ بادام مردانہ بانجھ پن کو دور کرتا ہے۔ بادام کا تیل حاملہ عورت کو استعمال کرنا چاہیے۔ بادام کے تیل کے استعمال سے حاملہ عورت تکلیف سے نہیں گزرتی ہے۔ بادام ہماری جلد کیلئے بےحد مفید ہے۔ بادام جسم کو نکھارتا ہے۔ جلد کو پررونک بناتا ہے۔ بادام جلد کو سورج کی روشنی سے بچاتا ہے۔ بادام خشک جلد کیلئے مفید ہے۔ بادام جلد کے مختلف انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔ بادام کے استعمال سے جلد خراب نہیں ہوتی۔ بادام بالوں کو جاندار بناتا ہے۔ اور بادام بالوں کو جلدی گرنے نہیں دیتا۔ بادام سر کی خشکی دور کرتا ہے۔ بادام کے استعمال سے موٹاپا نہیں آتا۔ بادام کا روزانہ استعمال جلدی بڑھاپا نہیں آنے دیتا ہے۔ بادام صبح اٹھتے ہی سستی دور کرتا ہے اور جسم کو چاکوچوبند رکھتا ہے۔ بادام قبض کشا ہے۔ بادام معدے کیلۓ بہترین ہے۔ بادام معدے کی خشکی دور کرتا ہے۔ بادام ہڈیوں اور دانت کی حفاظت کرتا ہے۔ بادام ہڈیوں کے مختلف امراض میں مفید ہے۔ بادام دانت کو طاقت دیتا ہے بادام کے استعمال دانت نہیں ٹوٹتے ہیں۔ بادام نظام ہاضمہ کو تیز کرتا ہے۔ جسم کے اندرونی زخم ایک تکلیف دہ مرض ہے۔ بادام جسم کے اندرونی زخم سے محفوظ رکھتا ہے۔ بادام پیشاب میں ہونے والی جلن کو ختم کرتا ہے۔

بادام کے نقصانات

بادام کے بےشمار فوائد ہونے کے ساتھ بادام کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ ہائی بلیڈپریشر کے مریضوں کو بادام کا استعمال نہیں کرنا چاہیے بادام بلیڈپریشر کو بڑھاتا ہے۔ اگر گیس رہتی ہو تو بادام کا استعمال ممنوع ہے۔ ہاتھ پاؤں میں جلن موجود ہو تو بادام نہیں کھانے چاہیے۔ گردے پتے یا مثانے کی پتھری ہو تو بادام کھانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ بادام کم کرنے کیلئے بادام معاون ثابت نہیں ہوتا۔ بادام کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہے۔ بادام کا حد سے زیادہ استعمال خون کو پتلا کرتا ہے۔ اور ہمارے جسم میں تھکاوٹ پیدا کرتا ہے۔