Okzaii

انگور

انگور ایک بہترین موسمی پھل ہے۔ انگور کو پھلوں کی ملکہ اور جنت کا میوہ بھی کہا جاتا ہے۔ انگور کی تاثیر گرم اور نمی مائل ہوتی ہے۔ انگور کھانے کا بہترین وقت صبح نہارمنہ ہے۔ انگور ایک بہترین خوراک ہے۔ ایک وقت میں 100گرام انگور کھاسکتے ہیں اور ایک وقت میں 200 گرام سے زیادہ انگور کھانا صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔ دنیا میں انگور بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انگور کو کئی چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ انگور کی شراب بھی بنائی جاتی ہے۔ اور سب سے بہترین شراب انگور کی ہوتی ہے۔ دنیا میں انگور کی کئی اقسام موجود ہیں جن کا اندازہ بھی نہیں لگایا جاسکتا ہے۔ انگور دنیا میں انگور مختلف رنگوں میں پائے جاتے ہیں۔ پیلے انگور اور ہرے انگور دنیا میں سب سے زیادہ کھائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کالے انگور لال انگور گلابی انگور مہرون انگور بھی بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ انار کے بعد انگور پھلوں میں جلد کیلئے سب سے مفید پھل ہے۔ انگور کا شربت بےحد شوق سے پیا جاتا ہے۔ انگور کا سرکہ بھی بنایا جاتا ہے۔ اور انگور کا سرکہ سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سرکہ ہے۔

Fresh grape pic

انگور کے فوائد

انگور میں بےشمار فوائد موجود ہوتے ہیں۔ اگر جسم میں حرارت بڑھ گئی ہو تو انگور کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ انگور میں ٹھنڈک موجود ہوتی ہے۔ دل اور خون کیلئے انگور ایک فائدہ مند غذا ہے۔ انگور دل کے مختلف امراض میں مبتلا افراد کیلئے بےحد مفید ہے انگور دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ آگر بلیڈپریشر بہت زیادہ بڑھتا ہے تو اس حالت میں کٹھا انگور مفید ہے۔ انگور بلیڈپریشر کو کنٹرول میں کرتا ہے۔ انگور خون میں شامل نقصان دہ مادوں کو خارج کرتا ہے اور انگور خون کو صاف رکھتا ہے۔ انگور خون کو جمنے نہیں دیتا۔ اور انگور خالص خون پیدا کرتا ہے اور خون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ انگور جگر کیلئے ایک بہترین غذا ہے۔ انگور کے استعمال سے جگر کو طاقت فراہم ہوتی ہے۔ انگور جگر میں موجود فاضل مادوں کو جسم سے خارج کرتا ہے۔ اور جگر کی صفائی کرتا ہے۔ انگور جلد کیلئے بےحد مفید ہے۔ انگور جلد پر کالے یا سفید دھبے نہیں نکلنے دیتا ہے۔ انگور جلد چہرے پر موجود پھوڑے پھنسیاں داغ دھبے جھریاں جھائیاں مہاسے پمپل ایکنی کو ختم کرتا ہے۔ روزانہ نہارمنہ 100 گرام انگور کھانے سے چہرہ صاف رہتا ہے۔ انگور چہرے اور جسم پر نکھار لاتا ہے۔ انگور حاملہ خاتون اور بچے کیلئے بےحد مفید ہے۔ انگور کے روزانہ استعمال سے حاملہ خواتین کو چکر پیٹ میں اپھارہ اور اس جیسی کیفیت سے آرام ملتا ہے۔ اور سب سے بڑھ کر بچہ صحت مند پیدا ہوگا۔ انگور جسم میں ہارموننز کو بیلنس میں لاتا ہے۔ اگر جسم میں --- کا لیول کم ہو تو انگور معاون ثابت ہوتا ہے۔ انگور کینسر کے مریضوں کیلئے بےحد مفید ہے۔ مرگی کے مرض میں مبتلا افراد کو انگور کا استعمال کرنا چاہیے۔ پھیپھڑوں سے بلغم کے اخراج کیلئے انگور بہترین غذا ہے انگور پھیپھڑوں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ انگور دماغ کیلئے بہترین غذا ہے۔ انگور دماغ پر دباؤ بڑھاتا ہے۔ جن افراد کو بھولنے کی بیماری ہو ان کیلئے انگور بےحد مفید ہے انگور یادداشت کو تیز کرتا ہے۔ انگور وہم اور وسوسے دماغ میں نہیں آنے دیتا ہے اور انگور مونڈ کو بہتر بناتا ہے۔ انگور اعصابی نظام کو طاقتور بناتا ہے۔ انگور آنکھوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے انگور آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے۔ اور انگور نظر کو تیز کرتا ہے۔ آدھے سر کے میں انگور کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ انگور کھانسی نزلہ زکام میں مفید ہے۔ انگور منہ کی بدبو ختم کرتا ہے۔ انگور کا استعمال معدے کیلئے بےحد مفید ثابت ہوتا ہے۔ انگور آنتوں کی صفائی کرتا ہے۔ انگور قبض کشا ہے۔ انگور نظام انہضام کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ انگور گردوں کیلئے فائدہ مند غذا ہے۔ انگور گردوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور گردوں کو طاقتور بناتا ہے۔ انگور پتھری کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ انگور کے استعمال سے پیشاب زیادہ آتا ہے۔ انگور گیس ختم کرتا ہے۔ انگور کی کشمش انگور سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں۔ فنگس (فنگل) انفیکشن کیلئے انگور بےحد مفید ہے اس کے علاوہ انگور ہر طرح کے انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔ انگور جسم میں موجود اضافی چربی کو ختم کرتا ہے اور انگور وزن کم کرتا ہے۔ انگور جسم کو خوبصورت بناتا ہے۔ انگور جسم میں موجود فاسد مادوں کو جسم سے خارج کرتا ہے۔ انگور جسم کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور جسم کو طاقتور بناتا ہے۔ انگور بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے اور لمبے عرصے تک جوان رکھتا ہے۔

انگور کے نقصانات

انگور میں بے شمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ انگور کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ کچا انگور بیماری کو بڑھاتا ہے۔ کچا انگور بےحد نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ کچا انگور بواسیر قبض اور معدے کے السر کو خطرناک حد تک بڑھاتا ہے۔ سینے کی جلن تیزابیت میں کٹھا انگور منع ہے۔ اس کے علاوہ اگر جسم میں بڑھ چکی ہو تو کٹھے انگور کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ قبض کے مریضوں کو انگور کے چھلکے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ انگور کا چھلکا دیر سے ہضم نہیں ہوتا۔ انگور کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔