Okzaii

انار

انار ایک بہترین موسمی پھل ہے۔ انار موسم سرما میں کثیر تعداد میں دستیاب ہونے والا پھل ہے۔ انار کی تاثیر سرد اور خشک ہوتی ہے۔ انار میں 75 فیصد ٹھنڈک اور 25 فیصد خشکی موجود ہوتی ہے۔ دنیا میں انار کو دو مخصوص اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک سرخ انار اور دوسرا سفید انار ہوتا ہے۔ انار کی دونوں ذائقہ دار اور فائدہ مند ہوتی ہیں۔ انار ایک مہنگا پھل ہے۔ انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے۔ انار کی فضیلت کی وجہ سے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید میں انار کو ذکر آیا ہے۔ انار کا تعلق دل کے ساتھ ہوتا ہے۔ اور انار انسانی جلد بالخصوص چہرے کیلئے سب سے زیادہ فائدہ مند پھل ہے۔ انار پوری دنیا میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اور انار سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے پھلوں میں سے ایک ہے۔

Fresh pomegranate pic

انار کے فوائد

انار میں بے شمار فوائد موجود ہوتے ہیں۔ اگر جسم میں حرارت بڑھ گئی ہو تو انار کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ انار میں ٹھنڈک موجود ہوتی ہے۔ انار دل اور خون کے نظام پر اثر انداز ہوتا ہے۔ انار دل پر دباؤ کو بڑھاتا ہے اور انار دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ انار شریانوں کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ انار دل کے دورے سے بچاتا ہے اور انار ہائی بلیڈپریشر کے مریضوں کیلئے بےحد مفید ہے۔ انار خون میں موجود سرخ خلیات کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے۔ عمر بڑھنے سے خون گاڑھا ہوجاتا ہے۔ خون کا حد سے زیادہ گاڑھا ہونا بےحد نقصان دہ ہے۔ انار خون کو گاڑھا نہیں ہونے دیتا ہے۔ انار خون میں موجود زہریلے فاضل مادوں کو جسم سے خارج کرتا ہے اور انار خون کو صاف رکھتا ہے۔ انار نیا خون بناتا ہے۔ انار جسم میں آئرن کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ انار جگر کی صحت کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ خالی پیٹ انار کا استعمال جگر میں موجود فاضل مادوں کو جسم سے خارج کرتا ہے۔ انار جگر کو سکڑنے نہیں دیتا ہے اور انار جگر کو طاقتور بناتا ہے۔ پیلیا اور کالاپیلیا کے مریضوں کیلئے انار بہترین غذا ہے۔ انار جگر کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ انار دماغ کی نشوونما کیلئے معاون ثابت ہوتا ہے۔ انار دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ انار ذہنی دباؤ کو دور کرتا ہے اور انار یادداشت کو تیز کرتا ہے۔ انار آنکھوں کیلئے بےحد مفید ہے۔ انار نظر کو تیز کرتا ہے۔ انار کے استعمال سے ملاپ میں لزت پیدا ہوتی ہے اور لڑکا لڑکی دونوں کو ملاپ میں مزہ آتا ہے۔ انار شہوت کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اگر جنسی تعلق قائم کرنے کا مونڈ نہیں کرتا ہو تو انار کا استعمال فائدہ ہے۔ انار جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے اور انار کے استعمال سے چکر نہیں آتے ہیں۔ انار جسم کو طاقتور بناتا ہے۔ انار جسم میں موجود اندرونی انفیکشن کیلئے بہترین غذا ہے۔ انار زخم بھرتا ہے اور زخموں کو جلدی ٹھیک کرتا ہے۔ انار کینسر کے مریضوں کیلئے بےحد مفید ہے انار کینسر سے بچاتا ہے۔ انار جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے سب سے بہترین غذا ہے۔ اگر جلد بےرونق اور بےجان ہوگئی ہو تو انار جلد کو پررونک بناتا ہے۔ انار جلد سے خشکی صاف کرتا ہے۔ انار چہرے کیلئے بےحد مفید ہے۔ انار چہرے پر موجود پھوڑے پھنسیاں داغ دھبے جھریاں جھائیاں ختم کرتا ہے۔ انار رنگ کو گورا کرتا ہے۔ انار عمر کو بڑھاتا ہے اور انار لمبے عرصے تک جوان رکھتا ہے۔ اگر چہرہ سفید رہتا ہو تو انار معاون ثابت ہوتا ہے۔ انار چہرے کو سرخ کرتا ہے۔ انار جسم میں موجود اضافی چربی کو ختم کرتا ہے اور وزن کو کم کرتا ہے۔ انار معدے اور نظام انہضام کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ اگر ہاضمہ کمزور ہو اور کھانا ہضم نہیں ہوتا ہو تو انار کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ انار بدہضمی کو دور کرتا ہے۔ اور انار بھوک لگاتا ہے۔ انار پیٹ میں موجود کیڑوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ اور بھوک لگاتا ہے۔ انار کا استعمال معدے کے السر کو روکنے کا سبب بنتا ہے۔ انار اینٹی اوکسیڈینٹ ہے اور یورک ایسڈ بڑھا ہوا ہو تو انار کا استعمال فائدہ مند ہے۔ انار گردے اور مثانے کیلئے بہترین غذا ہے۔ انار گردے میں موجود نقصان دہ فاضل مادوں کو جسم سے خارج کرتا ہے اور انار گردے کو صحت مند بناتا ہے۔ انار گردے اور مثانے کی پتھری ہو ختم کرتا ہے۔ انار پیشاب آور ہے اور انار پیشاب کی جلن نہیں ہونے دیتا۔

انار کے نقصانات

انار میں بے شمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ انار کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ اگر انار میں بہت زیادہ کٹھاس موجود ہو تو انار نہیں کھائیں ایسے انار کا استعمال کریں جس میں تھوڑی کٹھاس موجود ہو اور مٹھاس زیادہ ہو۔ کٹھے انار زیادہ مفید نہیں ہوتے۔ بواسیر کے مریضوں کیلئے انار کا استعمال بےحد نقصان دہ ہے۔ اگر جسم میں تیزابیت اور خشکی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہو اور قبض کیس سینے میں جلن ہاتھ پاؤں میں جلن ہوتی ہو اس کے علاوہ منہ خشک رہتا ہو تو ایسی صورت میں انار کا استعمال بال اڑاتا ہے اور دوسرے نقصانات بھی پہچا سکتا ہے۔