Okzaii

امرود

امرود ایک بہترین موسمی پھل ہے۔ امرود موسم سرما میں بڑی تعداد میں دستیاب ہوتا ہے۔ امرود کی تاثیر سرد اور نمی ہے۔ بریصغیر ( پاک و ہند) امرود کی پیدائش کی جگہ ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کا امرود بےحد لزیز ہوتا ہے۔ اور یہ امرود پوری دنیا میں برآمد کیا جاتا ہے۔ امرود تقریباً ہر ملک میں عام دستیاب ہوتا ہے۔ سب سے زیادہ ذائقہ دار امرود پاکستان کے علاقے لاڑکانہ حیدرآباد کا ہے۔ امرود کے پتے بہت مفید ہوتے ہیں اور امرود کے پتے کئی چیزوں میں استعمال کئے جاتے ہیں. امرود کی کئی اقسام موجود ہیں۔ اور امرود دو رنگوں میں بہت زیادہ موجود ہوتا ہے۔ ایک سفید اور دوسرا سرخ اور امرود کا چھلکا پیلا ہوتا ہے۔ امرود کو چھلکے سمیت کھانا چاہیے۔ امرود ایک بہترین غذا بھی ہے اور دوا بھی۔ امرود مختلف حالتوں میں مختلف تاثیر رکھنے والا پھل ہے۔ کچے امرود کی تاثیر گرم اور خشک ہوتی ہے۔ پکے امرود کی تاثیر گرم اور نمی مائل ہوتی ہے۔ اور سرخ امرود کی تاثیر سرد اور نمی مائل ہوتی ہے۔ اور سرخ امرود کی تاثیر سرد اور نمی مائل ہوتی ہے۔ امرود کی ایک حالت میں برائے نام حرارت موجود ہوگی اور دوسری صورت میں وہ برائے نام حرارت بھی ختم ہوجائے گی.شیخ بوعلی سینا نے امرود کے بارے میں لکھا ہے کہ امرود دل کے امراض کیلئے بےحد مفید ہے۔

Fresh guava pic

امرود کے فوائد

امرود میں بےشمار فوائد موجود ہوتے ہیں۔ امرود کا تعلق انسان کے اعصابی نظام یعنی دماغ کے ساتھ ہوتا ہے۔ امرود اعصاب کو پرسکون رکھتا ہے امرود انسانی دماغ پر دباؤ کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امرود دماغ تک خون کی روانگی کو بہتر بناتا ہے۔ امرود دماغ کو طاقتور بناتا ہے اور یادداشت کو تیز کرتا ہے۔ امرود ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے کیونکہ دیگر پھلوں کے مقابلے میں امرود کے اندر بہت کم شوگر موجود ہوتی ہے۔ لیکن ذیابیطس کے مریض امرود کا استعمال زیادہ نہیں کریں۔ امرود دل اور خون کیلئے بہترین غذا ہے۔ امرود جسم میں نیا خون بناتا ہے اور امرود خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ امرود دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ امرود بلیڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور امرود کولیسٹرول اور دیگر نقصان دہ عناصر کی کی سطح بھی کم کرتا ہے جو امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔ امرود کینسر کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ امرود کینسر کے خطرے کو دور کرتا ہے اس کے علاوہ امرود منہ کے کینسر میں مبتلا افراد کیلئے بےحد مفید ہے۔ امرود دانتوں کو طاقت فراہم کرتا ہے اور دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔ حاملہ خواتین کو امرود کا استعمال لازمی کرنا چاہیے. امرود حاملہ خواتین میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ امرود کا باقاعدگی سے روزانہ استعمال کرنے والے کم بیمار ہوتے ہیں. امرود قبض کشا ہے۔ پکا ہوا امرود قبض ختم کرتا ہے لیکن چکا امرود قبض کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ امرود نظام ہاضمہ کیلئے بےحد مفید ہے۔ امرود معدے کو صحت مند رکھتا ہے۔ امرود بواسیر کے مریضوں کیلئے بےحد مفید ہے امرود خونی اور بادی بواسیر میں آرام دیتا ہے۔ امرود کے استعمال سے مڑوڑ کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اگر پیشاب میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو امرود کا استعمال کرنا چاہیے امرود پیشاب کی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔ امرود جسم میں رطوبات کو بڑھاتا ہے اگر جسم میں رطوبات کی ہو تو امرود کھانا فائدہ مند ہے۔ امرود آنکھوں کیلئے بہترین غذا ہے امرود نظر کو تیز کرتا ہے اور بینائی کو بہتر بناتا ہے امرود موتیا کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر جسمانی کمزوری کا شکار ہو تو امرود کھانا چاہیے۔ امرود جسمانی توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔ امرود مسلز کو طاقت فراہم کرتا ہے اور مسلز کو پرسکون رکھتا ہے۔ امرود موٹا بھی کرتا ہے۔ امرود جلد کیلئے بےحد مفید ہے۔ امرود چہرے پر موجود پھوڑے پھنسیاں داغ دھبے جھریاں جھائیاں مہاسے پمپل ایکنی کو ختم کرتا ہے اور چہرے کو خوبصورت بناتا ہے۔ امرود بالوں کی نشوونما کرتا ہے۔ امرود نزلہ اور کھانسی میں مفید ہے. امرود کھانے والے افراد بہت کم بیمار ہوتے ہیں۔

امرود کے نقصانات

امرود میں بے شمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ امرود کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ امرود ٹیومر کے مرض میں مبتلا افراد کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کچا امرود صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے کچا امرود قبض کرتا ہے اور کچا امرود بلغم پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ کچا امرود جسم موٹا کرتا ہے۔ موٹاپے کا شکار افراد کیلئے کچا امرود کھانا ممنوع ہے۔ خارش سینے کی جلن میں امرود کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ امرود کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان پہنچاتا ہے۔ 10سے زیادہ امرود نہیں کھانے چاہیے ورنہ فائدہ نہیں ہوگا. تیزابیت یا گیس کا شکار افراد کو امرود کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اگر پیشاب سفید آتا ہو تو امرود کا استعمال ممنوع ہے. اس کے علاوہ کھانا ہضم نہیں ہوتا ہے.پیٹ میں کھانا پڑا ہوا ضائع ہوجاتی ہو بھوک کا احساس کم ہوتا ہے تو امرود کا استعمال بےحد نقصان دہ ہے۔ جن افراد کی نفسیاتی کیفیت ٹھیک نہ ہو خوف محسوس ہوتا ہو تو امرود کھانا فائدہ مند ہے۔