Okzaii

آلوبخارہ

آلوبخارہ ایک بہترین موسمی پھل ہے۔ آلوبخارہ موسم گرما میں کثیر تعداد میں دستیاب ہونے والا پھل ہے۔ آلوبخارے کی تاثیر سرد اور خشک ہے۔ آلوبخارہ دیکھنے میں بےحد خوبصورت پھل ہے۔ اور آلوبخارہ کھانے میں اور بھی زیادہ ذائقہ دار ہوتا ہے۔ کچے آلوبخارے میں تھوڑی زیادہ کٹھاس موجود ہوتی ہے۔ اور پکے ہوئے آلوبخارے میں معمولی کٹھاس اور باقی مٹھاس موجود ہوتی ہے۔ زیادہ کٹھاس ہونے کی وجہ سے پکا ہوا آلوبخارہ بےحد لزیز ہوتا ہے۔ اور سب سے زیادہ تیار آلوبخارہ کھایا جاتا ہے۔ آلوبخارے کا جوس بہت شوق سے پیا جاتا ہے۔ اور آلوبخارے کا مربہ بھی بنایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آلوبخارے کو بیکری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آلوبخارے کی دنیا بھر میں 20 سے زائد اقسام موجود ہیں۔ لیکن پاکستان افغانستان اور ایران میں لگائی جانے والی قسم سب سے زیادہ بہترین قسم ہے۔ اور ان علاقوں کا آلوبخارہ پوری دنیا میں برآمد کیا جاتا ہے۔

Fresh walnuts pic

آلوبخارے کے فوائد

آلوبخارے میں بےشمار فوائد موجود ہوتے ہیں۔ اگر جسم میں حرارت بڑھ جائے تو آلوبخارے کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ آلوبخارہ دل کیلئے بہترین غذا ہے۔ آلوبخارہ دل کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ آلوبخارہ بلیڈپریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ آلوبخارہ دل کے دورے سے بچاتا ہے۔ آلوبخارہ فالج کے مریضوں کیلئے بےحد مفید ہے۔ آلوبخارہ فالج کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔ آلوبخارہ خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ آلوبخارہ ہماری نسوں کیلئے بےحد مفید ہے۔ آلوبخارہ انسانی جسم میں نئے خلیے بناتا ہے۔ آلوبخارہ کینسر کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ کینسر میں آلوبخارے کا مسلسل استعمال کرنا چاہیے۔ آلوبخارہ کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ آلوبخارہ جسم کے اندرونی اور بیرونی ورم کو دور کرتا ہے۔ آلوبخارہ حاملہ خواتین کیلئے مفید ہے۔ آلوبخارہ حاملہ خواتین اور پیٹ میں موجود بچے کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ آلوبخارہ معدہ کیلئے بےحد مفید ہے۔ آلوبخارہ معدے میں موجود فاضل معدے کو خارج کرتا ہے۔ آلوبخارہ معدے میں موجود تیزابیت کو ختم کرتا ہے۔ آلوبخارہ معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ آلوبخارہ قبض کشا ہے۔ آلوبخارہ آنتوں کی خشکی کو دور کرتا ہے۔ آلوبخارہ جگر کیلئے بےحد مفید ہے۔ آلوبخارہ جگر کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ آلوبخارہ جگر کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ آلوبخارہ گرمی دانے دور کرتا ہے۔ آلوبخارہ دماغ کیلئے بےحد مفید ہے۔ آلوبخارہ یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔ آلوبخارہ گردے اور پتے کی پتھری کیلئے مفید ہے۔ آلوبخارہ مثانے کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ موٹاپے کا دور کرتا ہے۔ اور آلوبخارہ جسم کو خوبصورت بناتا ہے۔ آلوبخارہ پیشاب کی گرمی ختم کرتا ہے۔ آلوبخارہ جلد کیلئے بےحد مفید غذا ہے۔ آلوبخارہ جلد کو چمکدار بناتا ہے۔ آلوبخارہ چہرے پر موجود پیلا پن ختم کرتا ہے اور چہرے کو سرخ بناتا ہے

آلوبخارے کے نقصانات

آلوبخارے میں بے شمار فوائد موجود ہونے کے ساتھ آلوبخارے کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ آلوبخارے کو کچا نہیں کھانا چاہیے۔ کچا آلوبخارہ زیادہ فائدہ نہیں پہنچاتا۔ منہ خشک اور زبان سفید رہتی ہو تو آلوبخارے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ذیابیطس کے مرض میں آلوبخارے کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ذیابیطس میں آلوبخارے کے دو دانے کھائیں اور تین دانوں سے زیادہ نہ کھائیں۔ اس کے علاوہ آلوبخارے کا حد سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ آلوبخارے کے زیادہ استعمال سے پٹھوں میں درد لوزموشن ہونے کا خطرہ ہوتا ہوتا ہے۔